• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانوں میں ڈی آرسیز سمن کاالگ رجسٹررکھنےکافیصلہ

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاورکے تمام تھانوں میں مصالحتی کونسلوں کی جانب سے فریقین کوجاری سمن کاریکارڈ الگ رجسٹر میں رکھنے کافیصلہ کیاگیاہےجبکہ سمن کے باوجود فریقین کی ڈی آرسیز میں عدم پیشی کے کیسوں کی فہرستیں طلب کرلی گئیں، یہ فیصلے ایس ایس پی آپریشنزسجادخان نے تھانہ گلبہار میں منعقد ہونے والے ڈی آرسیز ممبران کےاجلاس میں کئے گئے جس میں ڈی آر سی ممبران نے سمن کی بروقت تعمیل نہ ہونا، پولیس کے عدم تعاون اور دیگر مسائل سے آگاہ کیاجس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے ہر تھانے میں ڈی آر سی کیلئے ایک الگ رجسٹر رکھنے کی ہدایت کی اس موقع پر ممبران کی طرف سے مختلف تجاویز سامنے لائی گئیں اس موقع پر  چار تھانوں  ہشتنگری ،متنی ،چمکنی اورپہاڑی پورہ  کے  ایس ایچ اوز کے خلاف عدم تعاو ن کی شکایات سامنے آئیں جس پر ایس پی سٹی کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جنہیں ایس او پی بنانے کا ٹاسک حوالے کیا گیا ۔  
تازہ ترین