• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12مئی کیس کی ازسر نو سماعت کیلئے لارجر بنچ کی تشکیل سے متعلق درخواست پر وفاقی وصوبائی حکومتوں کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12مئی 2007کیس کی ازسر نو سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینےسے متعلق درخواست پر وفاقی وصوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔پیر کو دو رکنی بینچ نے اقبال کاظمی ودیگر کی درخواستوں کی سماعت کی ۔دوران سماعت درخواست گزار نے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس مقدمہ کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے ، جبکہ عدالتی معاون فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ازخود نوٹس کیس کو پانچ رکنی پی سی او ججز نمٹاچکے ہیں ، اس معاملے کو لارجر بنچ ہی دوبارہ سن سکتا ہے،جس پرعدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ لارجر بینچ کی تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس کو حاصل ہے لہذا درخواست چیف جسٹس کو ارسال کر دی جائے گی تاہم فیصل صدیقی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چیف جسٹس خود سانحہ 12مئی کے متاثرہ ہیں اوراسی لیے انہوں نے معاملہ خود سننے کے بجائے اس عدالت میں بھیج دیاہے۔
تازہ ترین