• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈالراور یورو کی قدروں میں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ میں کمی

کراچی(اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 35 پیسے، 9 پیسے، 10 پیسے اور 29 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 37 پیسے کی کمی رونماہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے سے بڑھ کر 106 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے سے بڑھ کر 103.49 روپے ہو گئی۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے سے بڑھ کر 28.12 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے سے بڑھ کر 26.46 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے سے بڑھ کر 28.86 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے سے بڑھ کر 26.45 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 111.21 روپے سے بڑھ کر 112.50 روپے اور قیمت خرید 108.57 روپے سے بڑھ کر 109.84 روپے تک جاپہنچی تاہم برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 129.34 روپے سے کم ہو کر 128.97 روپے اور قیمت خرید 126.28 روپے سے کم ہو کر 125.92 روپے ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین