• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم شور شرابا 10 فروری کو ریلیز کی جائیگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلوکارہ ، اداکارہ رابی پیر زادہ کی میگا کاسٹ فلم شور شرابا کی ریلیز کے لیے فلم پروڈیوسرز اورفلم تقسیم کاروں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی یہ فلم 10 فروری کو ویلنٹائن ڈے کو عام نمائش کے لیے پیش کریں گے ۔ انہیں توقع ہے فلم کےموضوع کے لحاظ سے یہ موقع مناسب رہے گا اور فلم کو غیر معمولی رسپانس ملے گا ۔ فلمساز سہیل خان کی اس فلم کے ہدایتکار حسنین حیدر ہیں ۔ جن کو فلم شورشرابا کی ہدایات کے لیے خصوصی طور پر بھارت سے بلوایا گیا تھا جبکہ فلم کی کاسٹ میں نامور اسٹارز شامل ہیں ، اب ریلیز کی تاریخ کا اعلان کے بعد فلم کی بکنگ ویلٹنائن ڈے کے حوالے سے ہی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین