• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدایتکار مسعود بٹ کی فلم میں سعود اور معمر رانا ایکساتھ نظر آئینگے

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سینئر ہدایتکار مسعود بٹ نے اپنی نئی پنجابی فلم کے لیے ایک بار پھر اداکار معمر رانا اور سعود کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس فلم کا نام ابھی تجویز نہیں کی لیکن اسے معروف فلم کہانی رائٹر ناصر ادیب نے لکھا ہے جبکہ اس کے موسیقار طافو اور نغمہ نگار الطاف باجوہ ہیں ۔ فلم کے دیگر فنکاروں میں ندا چودھری، سونو لعل ، آفرین اور شفقت چیمہ شامل ہیں ۔ مسعود بٹ کا کہنا کہ فلم کے ٹائٹل کا فیصلہ پوری ٹیم مشترکہ طور پر ایک اجلاس میں کرے گی ۔ فلم عیدالفطرپر سینما گھروں کی زینت بناؤں گا۔
تازہ ترین