• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 فیصد نوجوانوں کو خود اپنی زندگی پر کنٹرول نہیں، ریسرچ رپورٹ

لندن( نیوز ڈیسک) ایک ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ برطانیہ کے 25فیصد نوجوانوں کو خود اپنی زندگی پر کنٹرول نہیں ہے،پرنسز ٹرسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ 16سے25سال کے نوجوان بہبود کی کم ترین سطح پر پھنسے ہوئے ہیں۔ 60فیصدنوجوان خود اعتمادی سے محروم ہیں ،40فیصد کو سکول یا ملازمتوں کی فکر ہے60فیصد نوجوان موجودہ سیاسی صورتحال کو اپنی بے چینی کا سبب قرار دیتے ہیں جبکہ اخراجات زندگی میں اضافہ بھی نوجوانوں کی تشویش کاایک بڑا سبب ہے۔پرنسز ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیم مارٹینا ملبرن کا کہناہے کہ یہ ریسرچ ایک نسل کی تشویش ناک تصویر پیش کرتی ہے جو یہ سمجھتی ہےکہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کے حوالے سے اس کی صلاحیتیں ختم ہوتی جارہی ہیں۔انھوں نےکہا کہ تشویشناک بات یہ ہے کہ کتنے سارے لوگ اس مایوسی کاشکار ہیں، اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کااعتماد بحال کرنے کیلئے ان کی مدد اور معاونت کریں اور انہیں ملازمت تلاش کرنے اوراپنے لئے مناسب تعلیمی اورتربیتی کورس کاانتخاب کرنے کرنے کا اختیار دیں۔
تازہ ترین