• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر فرد نیک کاموں میں حصہ لے تو فلاحی معاشرہ بن سکتا ہے، کونسلر خادم حسین

ڈیوز بری (نمائندہ جنگ) سابق لارڈ میئر کونسلر خادم حسین نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے نوجوانوں کا جذبہ انتہائی قابل ستائش ہے اپنی مدد آپ کے تحت یوین کونسل فیض پور شریف کے غریب اور نادار لوگوں کے لئے خون کے عطیات سمیت ان کی مدد کے لئے جس طرح علاقے کے نوجوانوں کے دل لوگوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تب ہی ایک فلاحی معاشرے کی تشکیل ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈیوز بری میں سال نو کی خوشی میں اور یونین کونسل فیض پور شریف کی فلاحح و بہبود کے لئے شعر و سخن اور گیتوں کی محفل سجائی گئی جس کا اہتمام خواجہ طاہر ایوب نے کیا تھا۔ اس موقع پر خواجہ طاہر ایوب نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے جو لوگ مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے ہیں ان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ شعر و سخن کی محفل میں ڈیوز بری کے شعر خوان حافظ محمد یعقوب اور راجہ سعادت کیانی آف برٹن نے پوٹھواری انداز میں شعر پڑھ کر لوگوں کو جھونے پر مجبور کردیا۔ اس محفل میں برطانیہ بھر سے مختلف شہروں سے کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے جن میں ماسٹر محمود، خواجہ محمد سلیم، چولدری مظہر حسین، شرجیل ملک، آصف خان، حاجی محمد رشید، ملک پرویز، ندیم خالد، گل ریز حنیف، آصف مقصود، مدثر علی، مبشر بزمی، محبوب حسین، شاہد رشید، لالہ رشید، چوہدری طارق، غلام فرید عوامی، انور زاہد، عمران علی، جاوید اقبال، لالہ صغیر، ذوالفقار یونس، فرقان ساجد، منیر برادران، سرفراز خواجہ، محمد نعیم، محمد اعظم، حامد چوہدری اور دیگر بھی شامل تھے۔ شرکاء نے شعر و سخن کی محفل کو سراہتے ہوئے علاقے کے لوگوں کو ایک ہی چھت تلے اکھٹا کرنے کو احسن اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس سے علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
تازہ ترین