• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں اتوار کو بارش کے جمع شدہ پانی میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ آگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص بے ہوش ہو گیا ۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بے ہوش شخص کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی ،پولیس نے بتایا کہ متوفی کے ورثا بناء کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔
تازہ ترین