• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھوک گنگال کی نئی آبادی بنیادی سہولتوں سے محروم ، دو ہفتوں سے پانی بند

راولپنڈی(اپنےنامہ نگارسے)پی پی 6کی آبادی ڈھوک گنگال کی نئی آبادی کےمکین دوہفتوں سے جہاں پانی سےمحروم ہے وہاں بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں، اہل محلہ کے مطابق ایک ٹیوب ویل ہےجس کی موٹرجلی ہوئی ہے جبکہ کوئی متبادل نظام نہیں، پہلے ہی سردی کےموسم میں کئی کئی دن سوئی گیس نہیں آتی اوپر سے پانی کی بندش سے انہیں پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اہل محلہ نے بتایا کہ سیوریج لائن ناقص ہونےکےباعث بارشوں کےدنوں میں گندگی روڈ پرآجاتی ہےاورگلیاں تالاب کامنظرپیش کرنےلگتی ہیں، صرف ایک سرکاری سکول ہونےکی وجہ سے بچوں کوتعلیم کے حصول میں مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے ، اہل محلہ ٹیکس اداکرنےکےباوجودبنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سےمطالبہ کیاہےکہ ان کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی جائے ۔
تازہ ترین