• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی فلاحی خدمات قابل ستائش ہیں،محمدعظیم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے پبلک ریلیشن کوارڈینیٹر محمدعظیم کاکڑ نے طلباء میں نمل کالج میانوالی کے پراسپیکٹس اورفارم تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے جذبے کے تحت2008ء میں میانوالی میں نمل کالج کے نام سے ادارہ وجود میں آیا اس ادارے سے طلباء کو برطانوی یونیورسٹی بریڈ فورڈ کی ڈگری مل رہی ہے نمل کالج سے بے شمار طلباء آج انجینئرنگ اور آئی ٹی کے شعبے میں ملک کی خدمت کررہے ہیں اس موقع پر محمدعظیم کاکڑ نے کہاکہ گزشتہ دنوں میانوالی میں میری ملاقات نمل کالج کے پرنسپل اور انتظامیہ سے ہوئی نمل کالج کے پرنسپل اور دیگر عملے نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے طلباء کیلئے آسان شرائط پر داخلے کیلئے نئی پالیسی مرتب کریںگےانہوںنے کہاکہ بلوچستان کے طلباء کیلئے الگ کوٹے کا بھی انتظام کیاجائےگا انہوںنے طلباء سے خطاب میں کہاکہ بہت جلد کالج میانوالی کی ایک ٹیم ان کی دعوت پر بلوچستان کا دورہ کریگی۔
تازہ ترین