• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید سردی میں سوپ ‘ بار بی کیو اور دیگر خوردنی اشیا کی مانگ میں اضافہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وادی کوئٹہ میں برفانی موسم ،ہوٹلوںمیں دن بھر رش لگا رہا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اتوار کے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے برفانی موسم کو شہریوںبالخصوص فیملیز نے انجوائے کرنے کے لیئے ہوٹلوںکا رخ کیا سب سے زیادہ رش سوپ شاپس ،کافی کیفے،سموسے پکوڑوں کی دکانوں ،فاسٹ فوڈزاور باربی کیو پوائنٹس میں دیکھنے میں آیا شہریوں نے شدید سرد اور برفانی موسم کو مختلف اقسام کے کھانے کھا کر انجوائے کیا اس موقع پر شہریوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ برف باری ہورہی ہے جسے انجوائے کرنے کے لیئے ہم فیملیز کے ہمراہ ہوٹل آئےہیں اور اس موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں تاہم اکثرشہریوں نے شکوہ بھی کیا کہ ہوٹل مالکان نے یکدم کھانے پینے کی اشیاکی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا ہے ۔
تازہ ترین