• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے، سردار امیر اکبر

مظفرآبا د(صباح نیوز)وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور حکومت پاکستان کے جارحانہ موقف نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔ بھارتی حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو دبا یا نہیں جاسکتا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے ۔۔انھوں نے باغ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش ہوگیا ہے اور پوری دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ بھارتی حکومت دہشت گرد ہے اور کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے ۔ لائن اف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کر کے مصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اجاگر کرنے پر حکومت پاکستان اور میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں ۔  پاکستان کشمیر یوں کا وکیل ہے اور میاں محمد نواز شریف وکالت کا بھرپور حق ادا کررہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کررہے ہیں ۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ظلم وستم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی حکمران اقتدار کی خاطر مظلوم کشمیریوں کا خون بہا کر اور پاکستان کو نیچا دکھانےکا  ڈرامہ کر کے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ مگر بھارت کے اب یہ عزائم بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور انھوں نے کشمیر کو خون کی وادی بنادیا ہے ۔ آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے معصوم کشمیریوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ اور اب لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کو شہید کررہا ہے اور املاک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری عوام پاک فوج کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکسی بھی بھارتی عزائم کو خاک کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔
تازہ ترین