• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی حکومت اور باغیوںمیں مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم

آستانہ ( جنگ نیوز)شامی باغیوں اورشامی حکومت کے مابین پہلی مرتبہ آستانہ میں شروع ہونےو الے مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا ، جبکہ شامی باغیوںنے براہ راست حکومت سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے،دوسری جانب شام سے متعلق اہم اجلاس کی میزبانی کرنے والے وسطی ایشیائی ملک قزاقستان کے وزیرخارجہ نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ میں ہونے والے مذاکرات سے غیرمعمولی توقعات وابستہ ہیں،ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ شام کے بحران کے حوالے سے بات چیت کا مرکز جنیوا ہے مگر آستانہ مذاکرات جنیوا بات چیت کو تکمیل کی طرف سے لے جانے کا اہم ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ 
تازہ ترین