• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کی نئی لہر، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کا اجلاس منعقد کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (صالح ظافر) وفاقی حکومت چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کا اجلاس منعقد کر رہی ہے جس میں ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد کیا جا سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دیگر وفاقی وزرا، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کل جماعتی کانفرنس منعقد کرنے پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی انتظامیہ سے جمعرات کی شام لعل شہباز قلندر کے مزار پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر مدد کے حوالے سے رابطہ کیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے اس واقعہ پر مذمتی بیان جاری کیا ہے اور شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
تازہ ترین