• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے کے پی کے پولیس کو مثالی بنایا ہے، ملک اصغر برہان

پیرس (رضا چوہدری) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ملک اصغر محمد برہان نے صوبہ پختونخوا میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر صوبہ کی پولیس، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز میں مقیم پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کو اپنے قائد عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے جس کے صوبہ پختونخوا کے عوام کو نظام دیا ہے، جو عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ جس کا منہ بولتا ثبوت آج کا واقعہ کو ناکام بنانا ہے، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ثابت ہوگئی ہے پی ٹی آئی نے صوبہ میں مثالی پولیس بنا دی ہے اور وہاں بلدیاتی نظام سمیت تمام ادارے عوام کی خدمت کررہے ہیں، انہوں کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی آئے گی اورعوام و اوورسیز پاکستانی سکون کا سانس لیں گے، انہوں کہا پانامہ لیگ کے خلاف جدوجہد سے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔
تازہ ترین