• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک 5سٹار ہوٹل کی جس کو 2ڈبل اے روسیٹس حاصل ہیں، ہائیجن کی ریٹنگ بہت ہی ناقص تھی،سروے رپورٹ

لندن( نیوز ڈیسک) سیکڑوں ہوٹل اپنے مہمانوں کو ہوٹل کی فوڈ ہائیجن ریٹنگ کے بارے میں کچھ نہیں بتاتے ، جبکہ ان میں سے بہت سے ہوٹلوں کی ہائیجن ریٹنگ بہتر بنانے کیلئے فوری اقدام کی ضرورت ہوتی ہے۔ 652ہوٹلوں کے سروے کے بعد جاری کی جانے والی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ ایک 5سٹار اور 2ڈبل اے روسیٹس ہوٹلز سمیت بہت سے ہوٹلوں کی ہائیجن ریٹنگ بہت ہی ناقص ہے،سروے رپورٹ سے ظاہرہوا ہے کہ بہت سے ہوٹلوں اور باربی کیوز کو ہائیجن ریٹنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔سروے رپورٹ سے ظاہر ہواہے کہ بعض ہوٹلوں کو لوکل اتھارٹی کی جانب سے 2یا اس سے بھی کم معیار دیا گیا ہے جس کے معنی فوڈ سٹینڈرڈ ایجنسی کا سکیل 0-5یا بہتری کی ضرورت ہے۔ سکاٹ لینڈ لندن کے ایک فائیو سٹار ہوٹل کو جسے 2ڈبل روسیٹس دئے گئےتھے کی ہائیجن ریٹنگ 2تھی جبکہ برمنگھم کے ایک4سٹار ہوٹل کو ہائیجن ریٹنگ 2دی گئی تھی یعنی انتہائی خوراک،درجہ حرارت بے قابو۔انسپکٹرز کو فرج میں ساسیج کے ساتھ گوشت رکھاہوا ملا، جبکہ بعد از میعاد سمندری خوراک بھی ملی ۔سروے کرنے والی کمپنی نے اصل صورت حال معلوم کرنے کیلئے لندن، برمنگھم، اورنارتھمبر لینڈ کے 8ہوٹلوں میں انڈر کور ایجنٹ بھیج کر یہ حقائق معلوم کئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ان میں سے کسی بھی ہوٹل نے اپنی ہائیجن ریٹنگ ہوٹل میں کہیں بھی نمایاں آویزاں نہیں کی تھی۔
تازہ ترین