• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری حکام نے بھی عمار چوک سگنل فری منصوبہ کی منظوری دیدی

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) اعلٰی عسکری حکام نے بھی عمار چوک سگنل فری منصوبہ کی منظوری دیتے ہوئے آر ڈی اے کو منصوبے پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ، اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب روپے سے زیادہ لاگت آئیگی اور یہ منصوبہ سوا سال میں مکمل کیا جائے گا، آر ڈی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں اعلٰی عسکری حکام کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی آ ر ڈی اے و کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے انہیں عمار چوک سگنل فری منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی تھی ، جس میں چیف انجینئر، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور دیگر حکام بھی موجود تھے، آر ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ حکام نے اس منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ کنسلٹنٹ کی ہائرنگ 35دن میں کی جائیگی جو منصوبے کا تفصیلی ڈیزائن تیار کرے گا جبکہ منصوبہ 390دن میں مکمل کیا جائے گا ، آر ڈی اے ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو اس روڈ کی اہمیت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا،سگنل فری منصوبہ میں انڈر پاس بنائے جائیں گے ، فنڈز کی بروقت فراہمی کی صورت میں منصوبہ اپنی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
تازہ ترین