• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تحریک طالبان دہشت گرد تنظیم ہے مذاکرات نہیں کرینگے، خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس

پشاور ( نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس پشاور کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے قیام امن کیلئے ہرکسی سے گفت وشنید کی بات کی ہے تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس پر حکومت پاکستان نے پابندی عائد کی ہوئی ہے اس لئے ٹی ٹی پی سے کسی بھی صورت مذاکرات نہیں ہوسکتے، گورنرنے طالبان سے قیام امن کیلئے بات چیت کا جو ذکرکیا وہ پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے ہے، ترجمان کے مطابق گورنرنے کہاتھاکہ یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ دہشت گردوں کے سامنے جھک جائیں یا ہتھیار ڈال دیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن ضرب عضب شروع کیا۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ہم معاملات کو احسن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں ، امن کیلئے سب سے بات ہوسکتی ہے لیکن جھکیں گے نہیں اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے ، طالبان کی جائز بات سننے میں کوئی قباحت نہیں ۔ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھےکئی قوتیں ہیں، دہشت گردی کی نئی لہر پر جلد قابو پالیا جائیگا۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
تازہ ترین