• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمرفاروق بلو کی جبری رخصت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کھپرو (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمرفاروق بلو کی جبری رخصت کے خلاف شہید چوک کھپرو پر سول سو سائٹی اور سماجی تنظیموں نے شیرمحمد لاشاری ،فقیر دین محمد اور استاد لقمان لغاری کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ایک ایماندار اورفرض شناس افسر کو زبر دستی رخصت پربھیجنا  ضلع سانگھڑ کی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ کے عوام کی بلا امتیاز  خدمت کرنے والے افسر عمر فاروق بلو کو ہٹا دیا گیا ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمر فاروق بلو کو دوبارہ ضلع سانگھڑ میں تعینات کیا جائے ۔ورنہ سول سوسائٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا جائے گا ۔
تازہ ترین