• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اپنے مفاد کیلئے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر حکومت آزاد جموں و کشمیر و چیئرمین مغل ویلفیئر ٹرسٹ یوکے محمد سعید مغل ممبر آف برٹس ایمپائر نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے حکمران اپنی عوام کی تعمیر و ترقی ان کے حقوق اور مسائل حل کرنے کو اولین ترجیح دیتے ہیں، مگر ہمارے ملک میں حکمران اپنے اقتدار اور مفاد کی خاطر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، لاء اینڈ آرڈر، قانون و انصاف نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، محمد سعید مغل نے کہا کہ پاناما کیس کے بعد رہنمائوں کو ہراساں کرنے کے لیے ان کی گرفتاری اور پھر رہائی کے ڈراموں پر پوری قوم پریشان ہے اگر کوئی قصور وار ہے تو گرفتاری کے بعد مقدمہ چلایا جائے اور جرم ثابت ہونے پر سزا دی جائے۔ ماضی میں ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں کہ جن لوگوں کو ای سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا وہ بیرون ملک چلے گئے۔ پھر ان کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے لیکن ہوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کی طرف توجہ دی جائے۔ اگر کوئی قصوروار ہے تو اس پر مقدمہ چلایا جائے اور سزا دی جائے۔
تازہ ترین