• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی شامی فضائی نظام تباہ کرنے کی دھمکی، دمشق میں باغیوں کا اچانک حملہ

مقبوضہ بیت المقدس ( جنگ نیوز)اسرائیلی وزیر دفاع نے  خبردار کیا ہے کہ شامی فضائیہ کے دفاعی نظام کو تباہ کیا جا سکتا ہے، دوسری جانب دمشق میں باغیوں نے اچانک حملہ کر دیا ہے، اسرائیلی پبلک ریڈیو سے گفتگو میں لیبرمان نے کہا کہ شامی فوج آئندہ اسرائیلی طیاروں کے خلاف اپنے دفاعی نظام کو استعمال کرنے کی غلطی نہ کرے ، اگر آئندہ شامی فوج نے اسرائیلی طیاروں کے خلاف اپنے دفاعی نظام کو استعمال کیا تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے شامی ایئر ڈیفنس تباہ کر دیا جائے گا،شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں شام کی فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے،دمشق کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دمشق کے مشرق میں شدید لڑائی جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ باغیوں کے اچانک حملے کے نتیجے میں دمشق شہر کے مرکزی علاقے میں بھی گولے گرے ہیں اور راکٹ داغے گئے ہیں،فوج نے حملے کے جواب میں فضائی حملے کیے جبکہ شام کی سرکاری میڈیا کے مطابق جوبر کے علاقے میں حملے کے لیے خفیہ سرنگوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے،دمشق میں حزب اختلاف کے قبضے والے چند ہی علاقے ہیں اور جوبر شہر کے مرکز سے قریب ترین ہے دوسری جانب حکومتی فورسز کے درمیان دو سال سے زیادہ عرصے سے لڑائی جاری ہے،دمشق میں عالمی خبرساں ادارے کےمطابق سرکاری فوج نے عسکری اہمیت کے حامل عباسی سکوائر کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں جبکہ شہر دھماکوں سے لرزاں ہے،مبصرین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے حکومت کی دفاعی لائن کو توڑنے کی کوشش سے قبل جوبر ضلع میں دو خودکش کار بم دھماکے کیے۔ 
تازہ ترین