• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشورنس کے پیسے لینے کیخلاف درخواست،سیکریٹری ریلوے سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں سے انشورنس کے نام پر پیسے لینے سے متعلق دائر کردہ آئینی درخواست پر چیئرمین اور سیکریٹری ریلوے سمیت دیگر کو31مارچ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔پیر کو کورٹ کے جسٹس سید محمد فاروق شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں سے انشورنس کے نام پر پیسے لینے سے متعلق فائز علی شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کردہ آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے ہر ٹکٹ پر 5 روپے انشورنس کے نام پروصول کیے جاتے ہیں اور  ہر ٹکٹ پر 5روپے وصولی کے معاملے اور ریلوے میں کرپشن کرنے سے حوالے سے سے تحقیقات کرائی جائے ۔ 
تازہ ترین