• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر کے2ملازمین رواں برس حج کی سعادت حاصل کریں گے۔کے سی سی آئی میں منعقدہ حج قرعہ اندازی کی تقریب میں کراچی چیمبر کے صدرشمیم احمد فرپو،سینئر نائب صدر آصف نثار،نائب صدر محمدیونس سومرو، منیجنگ کمیٹی کے اراکین اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی۔قرعہ اندازی کے تحت کے سی سی آئی کی سیکٹری ایونٹ مینجمنٹ ندا امان اور چپڑاسی عباس علی رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔کراچی چیمبر کے صدرشمیم احمد فرپو نے اس موقع پر کامیاب ہونے والے کے سی سی آئی ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کراچی چیمبر روایت برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی کے سی سی آئی کامیاب ملازمین کے حج کے تمام اخراجات برداشت کریگاجبکہ کراچی چیمبر میں پہلی بار حج قرعہ اندازی میں اس سال سے کنٹریکٹ ملازمین کے ناموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین