• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان داخلی معاملے میں مداخلت ہے،بھارت

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان ہائی کمشنرعبدالباسط کے بیان کو انڈیا کے داخلی معاملے میں مداخلت قراردیدیا۔ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیرسے متعلق پاکستانی ہائی کمشنرکا بیان سفارتی آداب کے منافی اوربھارت کے داخلی معاملات میں  مداخلت کے مترادف ہے‘پاکستان کو اپنی توجہ دہشت گردی کے خاتمےپرمرکوزکرنی چاہئے۔واضح رہے کہ عبدالباسط نے گزشتہ روزیوم پاکستان کے موقع پراپنے خطاب میں کہاتھاکہ مسئلہ کشمیر،کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہئے‘کشمیرکی تحریک آزادی ایک دن ضرورکامیاب ہوگی۔ 
تازہ ترین