• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل ایجوکیشن ملازم کی مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے ملازم نے ساتھیوں کے ہمراہ مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر 2روز کی علامتی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر اکرم شیخ نے کہا کہ وہ اسپیشل ایجوکیشن کے شعبے میں 19گریڈ کی پوسٹ پر تعینات تھا اور 25ماہ قبل جبری طور پر ریٹائرڈ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے باوجود تنخواہوں کی مد میں بقایاجات اور پنشن جاری نہیں کی جارہی  جس کی وجہ سے گھر میں مالی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران کے پا س بھی گیا مگر صرف دلاسے دیئے گئے۔ پریشانی میں شوگر کا مریض ہوگیا ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر پریس کلب کے سامنے خودسوزی کرنے پر مجبور ہوجاؤنگا۔
تازہ ترین