• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں صدارتی انتخابات 2017 کا پہلا راؤنڈ23 اپریل کو ہوگا

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) فرانس کے صدارتی انتخابات 2017کا پہلا راؤنڈ بروز اتوار 23اپریل کو ہوگا پہلے رائونڈ میں 11امیدوار ہیں،1- برسر اقتدار سوشلسٹ پارٹی کے Benoît Hamon، 2-حزب اختلاف۔UMP۔ کے François Fil 3-فرنٹ نیشنل کی Marine Le Pen ،۔ 4- ۔آزاد امیدور نوجوان سیاستدان Emmanuel Macro 5- Jean-Luc Mélenchon 6 -Nicolas Dupont-Aignan 7-،Nathalie Arthau، 8-Cheminade Jean Lassalle 9-François Asselineau 10-Philippe Poutou 11-Jacques Cheminade اور بھی امیدوار ہیں ۔ ان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ4 کروڈ 48 لاکھ 34 ہزار اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں جبکہ فرانس کی آبادی 6 کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار 826 ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق فرانس میں پہلے راؤنڈ میں ووٹ کا ٹرن آوٹ 80 فیصد ہونے کی توقع کی جارہئی ہے کیونکہ ایک نوجوان امیدوار ایمانول میکرن کوان انتخابات میں نوجوان طبقہ کی بھر بھرپور حمائت حاصل ہے اور اس کے حامی نوجوان خوب سرگرم عمل ہیں۔ 2012 کے آدارتی انتخابات کے نتائج کو دیکھا جائے جس پہلے راونڈمیں حکمران پارٹی 28 فیصد حزب اختلاف 27 فیصد اور فرنٹ نیشنل 18 فیصد ووٹ حاصل کر سکی تھی ۔ مگر فرانس کی موجودہ صورتحال اور عالمی سطح پر بدلتے حالات کو دیکھا جائے توفرنٹ نیشنل اپنے 18 فیصد ووٹوں میں تجاویز کے ساتھ نظر آتی ہے مگر نوجوان Emmanuel Macron ۔جس کے متعلق سیاسی ماہرین کا خیال کہ وہ 26فیصد ووٹ حاصل کر سکیں گے جو یقینا" حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو دھجگا لگے گا اور نتائج کچھ بھی ہو سکتے ہیں ابھی ایک ماہ کے لک بھک کا وقت باقی ہے ۔
تازہ ترین