• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پر قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ پرتگال کا انعقاد

لزبن(شفقت علی رضا )یوم پاکستان کے حوالے سےپرتگال کے دارلحکومت لزبن میںپاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی سفیر پاکستان پرتگال زارا اکبری تھیں۔قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ میں سات ٹیموں نے حصہ لیا ،جن میں ایف سی سی کلب ، دالعلوم اودی والش الیون ، کنگ الیون کلب ، حفیظ الیون کلب ، چوہدری الیون کلب ، بلال الیون کلب ، اور اودی والش زلمی کرکٹ کلب شامل تھیں۔چھ چھ اوورز پر مشتمل ان میچز میں تمام ٹیمیں اپنا اپنا جوہر دکھاتی ہوئی ناک آوٹ ہوتی گئیں ، فائنل میچ میں ایف سی سی کلب اور اودی والش زلمی کلب آمنے سامنے آ گئے ۔ ٹاس اودی والش زلمی کلب نے جیتا ، لیکن ان کے کپتان زیب بٹ نے ایف سی سی کلب کو پہلے کھیلنے کی دعوت دے دی ۔ایف سی سی کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 66سکور بنائے اور مد مقابل ٹیم کو 67رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ جس کے جواب میں اودی والش زلمی مقررہ 6 اوورز میں صرف 57سکور بنا سکی اور فائنل میچ ہار گئی ۔گراونڈ میں سفیر پاکستان پرتگال زارا اکبری نے سفارت خانہ پاکستان لزبن کی طرف سے پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے عہدیداران کو دیار غیر میں اتنا منظم اور بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر شیلڈز سے نواز ، کچھ شیلڈز سیکنڈ سیکرٹری فیاض خان اور سفارت خانہ پاکستان پرتگال کے اکائونٹنٹ محمد خالد نے دیں ، گراونڈ میں شیلڈز راجہ زاہد اقبال ، محمد صغیر ، عثمان خالد ، رستم علی ، راجہ آفاق جنجوعہ ، چوہدری کلیم اور مدثر بھٹی نے وصول کیں ، جبکہ کھلاڑیوں ونر اور رنر اپ ٹیم کو انعامات دینے کی تقریب23مارچ کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ۔23مارچ کو قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعامات دینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت رستم علی نے حاصل کی ، اُس کے بعد مقررین نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، بچوں نے ملی ترانے پڑھے ، تقریب کی صدارت بزنس مین محمد صغیر نے کی جبکہ موزمبیق سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن نورجہاں مہمان خصوصی تھیں ۔ اس تقریب تقسیم انعامات میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔تقریب کے اسٹیج سیکرٹری مدثر بھٹی تھے ، فائنل جیتنے والی ٹیم کے کپتان شاہد محمودنے ونر ٹرافی ایس اے رضا سے وصول کی ۔رنر اپ ٹرافی کپتان زیب بٹ نے مس نورجہاں سے لی۔یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد کئے گئے اس ٹورنامنٹ کے مین آف دی ٹورنامنٹ کا انعام عرفان بٹ نے حاصل کیاجبکہ وہ بیسٹ باولر اور بیسٹ بلے باز کے انعامات بھی لے اُڑے ،عرفان بٹ نے ایک اوور میں چھ چھکے بھی مارے تھے ۔فائنل میچ میں مین آف دی میچ کا انعام محمد عمر نے حاصل کیا ۔سفیر پاکستان زارا اکبری نے قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں سے ہم ان ممالک میں اپنے نوجوانوں کا مثبت پیغام باہم پہنچا سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پرتگال میں معاشی بد حالی ضرور ہے لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ہم اپنے حالات درست کرنے کے لئے منفی سرگرمیوں میں شامل ہو جائیں ، انہوں نے کہا کہ یہاں کی مقامی حکومت سے میٹنگ میں جب پاکستانیوں کو محنتی اور جفا کش قوم کہا جاتا ہے تو سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے ۔
تازہ ترین