• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ :عملہ صفائی غائب، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، تعفن سےشہری پریشان

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)ڈیرہ غازیخان شہرکاصفائی عملہ بدستور غائب ہےاورشہر گندگی سے اٹا ہوا ہے۔ شہری کوڑے اور گندگی کو آگ لگا کر جلانے لگے ۔ میونسپل کارپوریشن ایوان میں قائد حزب اختلاف سردار ذوالقرنین خان لشاری ،یوسی چیئرمین محمد سرور صدیقی ،ممبر میونسپل کارپوریشن سیدعمران شاہ ،عمران حمید سنامی کا اعلان میونسپل کارپوریشن ،صفائی عملہ پر میئر شاہد حمید خان چانڈیہ اور یوسی چیئرمینوں کا کنٹرول نہ ہونے سے ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے بازاروں ،چوکوں ،گلیوں میں کوڑے ،گندگی کے ڈھیر حتی کہ فٹ پاتھوں پر گوبر پڑا ہے جس سے تعفن اُٹھ رہاہے صفائی کی اس خراب صورتحال پر میئر اور یوسی چیئرمین و میونسپل کارپوریشن آفیسران ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔سردار ذوالقرنین خان لشاری نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کی نااہلی اب کوئی ڈھکی چھپی نہیں صورتحال کی اصلا ح نہ ہوئی تو میونسپل کارپوریشن ،ڈیرہ غازیخان کے دفاتروں کا گھیراؤ کرکے احتجاج کرینگے ۔
تازہ ترین