• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میامی اوپن: کربر اور وینس ولیمز کی چوتھے رائونڈ میں رسائی

کراچی ( اسپور ٹس ڈیسک ) میامی اوپن میں سنگلز کے تیسرے مرحلے میں وینس ولیمز ،جوہانا کونٹا ،سمانتھا اسٹوسر ،سیمونا ہیلپ ، اینجلیک کربر ،سیوتلانا کزنٹسوا ، ریسا اوزاکی اورلارا اروبارینا حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں نمبر ون جرمنی کی اینجلیک کربر نے امریکا کی شیلبی راجرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد  6-4، 7-5 سے ہرایا۔ دیگر مقابلوں میں رومانیہ کی سموناہیلپ نے ایسٹونیا کی اینیٹ کونٹاویٹ کو  6-3، 6-0، وینس ولیمز نے رومانیہ کی پیٹریشیا ٹگ کو 6-3، 6-0،سیوتلانا کزنٹسوا نے امریکا کی ٹیلر ٹائون سینڈ کو 6-4، 6-2، سمانتھا اسٹوسر نے چین کی شوئی پینگ کو 4-6، 6-3، 7-5، اسپین کی اروبا رینا نے امریکا کی میڈیسن کیز کو اسٹریٹ سیٹ میں 7-5، 7-5، جبکہ جاپان کی ریسا اوزاکی نے جرمنی کی جولیا گوئرجیس کو 7-6، 6-3سے ہرا کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے را ئونڈ میں سا بق عا لمی نمبر ایک ا سپین کے را فیل نڈال نے جر منی کے کولشرائبرکودلچسپ مقابلے کے بعد 0-6،  6-2، 6-3سے ہرا یا،جبکہ جاپان کے کا ئی نیشیکوری نے اسپین کے فرنینڈو ورڈاسکو کو سخت مقا بلے کے بعد 7-6، 6-7، 6-1سے ہرا کر چوتھے را ئونڈ کے لئے کوا لیفا ئی کر لیا۔دیگر مقابلوں میں جیک سوک نے ویزلے کو 6-3، 7-6سے شکست دی ۔
تازہ ترین