• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، خواجہ سرائوں کے مسائل سے بل پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی بنانےکا فیصلہ،بچوں کے حقوق کا بل 2017 اتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے  انسانی حقوق کے اجلاس میں  خواجہ سرائوں کے معاملات ، مسائل اور ان کے بارے میں اہم بل پر مزید غور وخوص کیلئے ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی نے بچوں کے حقوق کا بل 2017کوبھی اتفاق رائے سے منظور کر لیا،چیئرمین کمیٹی محسن لغاری کی  زیرصدارت اجلاس میں پی پی پی کے سینیٹر فرحت  بابر نے کہا کہ عرب ملک میں جا ں بحق ہونے والے خواجہ سرا  محمد امین کے بارے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایوان بالا میں غلط بیانی کی ہے، میں نے ان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے،انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ خواجہ سرا محمد امین عرب ملک  میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا جبکہ ہماری معلومات کے مطابق وہ قانونی طریقے سے رہائش پذیز تھا، انہوں نے کہا کہ عرب حکومت کو اختیار نہیں  کہ وہ کسی کو بھی مار دے ، شرکاء کو وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ عرب  حکام نے ایک  ریسٹ ہائوس پرچھاپہ مار کر  35 پاکستانیوں کو گرفتار کیا تھا جن میں کچھ خواجہ سرا بھی تھے ان پر مجروں اور ڈانس پارٹیاں منعقد کرنے کا الزام تھا، بعض افراد نے خواتین کا حلیہ اپنا یا ہوا تھا ،مرحوم محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا  ہے ،انہوں نے بتایا کہ تین دنوں میں 24 شہریوں کو رہا کیا گیا ہے  پانچ اب تک گرفتار ہیں، کمیٹی نے ہدایت کی کہ اس معاملے کو سنجیدگی  سے دیکھنے کے ساتھ ساتھ کمیٹی کو وقتا فوقتا رپورٹ دی جائے جبکہ مرحوم کے بیٹے نے بتایا کہ 11 دن کی کوششوں کے بعد والد کی لاش پاکستان لانے میں کامیاب ہوا ہوں ، تشدد سے والد کے دانت اور جبڑا ٹوٹے ہوئے تھے اور زخموں کے نشانات بھی تھے۔
تازہ ترین