• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نئی دہلی میں ساؤتھ ایشین یونیورسٹی کیلئے 78لاکھ ڈالر ادا کرے، سارک ممالک

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت سمیت سارک ممالک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ نئی دہلی میں قائم ساؤتھ ایشین یونیورسٹی (ایس اے یو) کیلئے اپنے حصے کے 78؍ لاکھ 50؍ ہزار ڈالر فوری ادا کرے ۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق ساؤتھ ایشین یونیورسٹی کا بورڈ آف گورنر رقم فراہمی میں ناکامی کی صورت میں پاکستان کی رکنیت کا جائزہ لے گا ۔ بھارت نے ایس اے یو کی تعمیر کیلئے 2؍ کروڑ 99؍ لاکھ ڈالر خرچ کئے ہیں تاہم پاکستان نے 2010؍ سے فعال اس یونیورسٹی کیلئے تاحال کوئی رقم فراہم نہیں کی ۔
تازہ ترین