• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کرینگے ‘ کنٹرولر بورڈ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کنٹرولر ثانوی تعلیمی بورڈ بلوچستان سید عباد اللہ غرشین نے کہا ہے کہ ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں موبائل فون پر پابندی اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کی بندش شامل ہے اس ضمن میں دفعہ144 کے لئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے گی صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق نقل کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور بورڈ قوانین یو ایف ایم کے تحت سزائیں دی جائیں گی امتحانی عملے کی تعیناتی عمل میں لائی جاچکی ہے اور انکے آرڈر انہیں ان کے متعلقہ کالجز میں بھجوا دیئے گئے ہیں بیس اپریل تک ڈیوٹی نہ کرنے والا عملہ بورڈ ہذا کو مطلع کرے ورنہ بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا انہوں نے کہا کہ امیدواروںکی رول نمبر سلپ ڈیٹ شیٹ ان کے کالجز کو ارسال کردی گئی ہیں غلطی کی صورت میں بیس اپریل تک بورڈ سے تصحیح کرالیں بعد میں تصیح نہیں ہوگی اور طلباء یا کالجز انتظامیہ خود ذمہ دار ہونگے طلباء اپنی تیاری مکمل کریں اور امتحانی ہال میں کوئی ایسا مواد یا موبائل فوننہ لائیں جس سے بعد میں انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے سپروائزری سٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں اور نقل سے پاک امتحان کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین