• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ کا شکر ہے ، ہم سرخرو ہوئے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حسن نواز کا تبصرہ

لندن( مرتضیٰ علی شاہ) لندن میں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نے نواز نے پانامہ پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے اللہ کا شکرادا کیا ہے ،سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد جب صحافی لندن میں ان کے فلیٹ کے باہر جمع ہوئے تو انھوںنےباہر نکل کر نمائندہ جیو نیوز سے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا تاہم اس کے بعد انھوںنے صحافیوں کے کسی اور سوال کاجواب دینے سے گریز کیا اور دیگر سوالوں کاجواب دئے بغیر ہی کار میں بیٹھ کر چلے گئے۔جبکہ ایک ذریعے نے جیو نیوز کو بتایا کہ حسن نواز اور حسین نواز سپریم کورٹ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی طلبی پر اس کے سامنے پیش ہوں گے،ہر ممکن طریقے سے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کریں گے،جے آئی ٹی کے ہر طرح کے سوالوں کاجواب دیں گے اور اس کے طلب کردہ تمام ڈاکومنٹس پیش کریں گے،ذرائع کا کہناہے کہ حسن اور حسین نواز دونوں نے سپریم کورٹ کے ساتھ بھی مکمل تعاون کیاتھا اور تمام ڈاکومنٹس پیش کرنے کے ساتھ قابل وکلا کی ٹیم اپنی پیروی کیلئے مقر ر کئے تھے۔
تازہ ترین