• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر، چوری، نقب زنی اورخیانت مجرمانہ کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اوردیگر قیمتی سامان کےعلاوہ کاریں اور موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ واہ کینٹ کےعلاقے نیوآفیسرز کالونی میں تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر ماجد امان اللہ خان کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سوا لاکھ روپےاور لاکھوں روپےمالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر چلتے بنے، تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے لیک ویو پارک میں پانچ افراد محمد عباس کی دکان پر مار پیٹ کرتے ہوئے رقم چھین کر لے گئے۔ تھانہ گنجمنڈی کےعلاقے ہلمنٹن روڈ پر دو افراد سے اسلحہ کی نو ک پر 60 ہزارروپے اور کاغذات چھین کر لے گئے پولیس نے نصیر احمد کی رپورٹ پر  مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ کینٹ کےعلاقے بنک روڈ پرمحمد بلال ظفر عباس سے دوموٹرسائیکل سوار موبائل چھین کر لے گئے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے سادات کالونی سے محمد افضال کا کیری ڈبہ ایل ای ایف 8430 چوری ہوگیا۔ تھانہ جاتلی کے علاقے چھینہ میں راجہ شبیر کے گھر سے نقدی چوری ہوگئی۔ تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میڈیا ٹائون سے  عمار احمد کی موٹرسائیکل اے بی ایم 043 اور تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے کامسیٹ یونیورسٹی سے بہروز رفیق کی موٹرسائیکل اے اے این 046 چوری ہوگئی ۔
تازہ ترین