• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد میں شادی کی تقریب میں آتش بازی سے 5افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار پر شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدری تھانے کی حدود فائیواسٹار چورنگی کے قریب واقعہ ایک شادی ہال کے باہر بارات کی آمد پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا ،پٹاخوں کا استعمال کیا گیا جس کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا آتشبازی5افراد شدید زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
تازہ ترین