• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون ناموس رسالت کیخلاف سازش ناکام بنادینگے،حامدسعید

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے جامعہ رضویہ کے سالانہ جلسہ دستار فضلیت اور صاحبزادہ فضل کریم کے سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے یار پاکستان کے غدار ہیں۔ قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کیلئے کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گستاخ بلاگرز ملک سے فرار ہوئے۔ مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ محدث اعظم پاکستان کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہے۔ اجتماع سے صاحبزادہ حامد رضا ، ق میاں جلیل احمد شرقپوری ، مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ سید فرحت حسین شاہ ، ج صاحبزادہ حسین رضا، علامہ احمد نثار بیگ، علامہ سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، پیر ضیاء المصطفٰے حقانی، مفتی محمد حسیب ، مفتی محمد سعید رضوی ، علامہ حامد سرفراز قادری، پیر خالد سلطان قادری ، صاحبزادہ سید برہان شاہ ا نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین