• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، حکمران عوام سے حقائق چھپا رہے ہیں:شاہ محمود

ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر)تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن صورتحال یہ ہے کہ حکمران عوام سے حقائق چھپا رہے ہیں ۔ پاناما لیکس کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ اصل چہرے بے نقاب ہوں، نیو ز لیکس کی رپورٹ کو ایک قومی ادارے نے بھی یکسر مسترد کر دیا ہے، پاناما لیکس اور نیوز لیکس کی رپورٹ کے بعد سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم سے فوری طور پر استعفی کا مطالبہ کیا ہے، آج سے2دن پہلے وزیر اعظم سے بھارتیوں کی خفیہ ملاقات ہوئی ،ملاقات کے بارے میں وزارت خارجہ لاعلم تھی ،سجن جندال کو پروٹوکول کیوں دیا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس پر حکومت اور قومی ادارے میں عدم اعتماد سامنے آیا ہے، آنے والے دنوں  میں حکومت کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی، گونواز تحریک کو ملک بھر میں پھیلائیں گے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں سیاسی بھرتیاں کی جا رہی ہیں، کاشتکاروں کو گندم کا سرکاری ریٹ نہیں مل رہا ہے، پاور لومز کی صنعت تباہ ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی وزیراعظم کی موجودگی میںآزاد تحقیقات نہیں کر سکے گی جبکہ حکومت کی جانب سے نیوز لیکس رپورٹ میں اصل حقائق کو چھپایا گیا ،جندال سے خفیہ میٹنگ کو قوم کے سامنے کیوں نہیں لایا جا رہا ہے، تحریک انصاف ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ،انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے سجن جندال کی آمد بارے کچھ نہیں بتایا گیا۔
تازہ ترین