• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسندوں کا دبائو،بھارت نے 50 پاکستانی طلبہ کو واپس بھیج دیا

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی  حکومت  نے انتہاپسندوں کے دبائو میں دورے پر آئے 50پاکستانی طالب علموں کو واپس لاہور بھیج دیا ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اسکولوں کے 50بچے اور ان کے اساتذہ یکم مئی کو  اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے تحت بھارت گئے تھے تاہم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے بتایا کہ اس وقت حالات موزوں نہیں ہے ، بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے سرحد پار حملہ کرکے دو بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو مسخ کردیا تھا ۔ بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی طالب علموں کی میزبانی کرنے والی ملکی این جی او کی انتظامیہ اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی تھیںاور شیوسینا اور دوسری انتہاء پسند تنظیموںنے پاکستانی بچوںکے خلاف احتجاج شروع کردیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باعث بچے اور اساتذہ شدید خوف میں مبتلا تھے،جنہیں سخت سکیورٹی میں پاکستان واپس بھیجا گیا ہے۔تمام بچے خیروعافیت سےلاہورپہنچ گئےہیں جہاں میڈیانے بچوں سے بات کرنا چاہی تووہ خاصے سہمے ہوئےتھےاوران کاکہناتھاکہ ہم سے بات نہ کی جائے،ہمیں بھارت میں رہنے نہیں دیاگیا اوروہاں سے نکال دیا گیا۔
تازہ ترین