• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں ‘مسز ثریا الہ دین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گرلز کالج کواری روڈ کوئٹہ میں سالانہ مقابلہ آرائش گل اور پوسٹرز ہوا اس موقع پر تقریب کی مہمان خصوصی مسز ثریا الہ دین تھیں ۔ تقریب میں کالج پرنسپل سنجیدہ الماس اور اسٹاف ،مختلف کالجز کی پروفیسرز اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسز ثریا الہ دین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے پر کالج انتظامیہکی کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو تمام جانداروں کی نگہداشت اور آبیاری کی تلقین کی ہے پھول زمین کی زینت ہیں جو ماحول کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، انسان غمی اور خوشی کے موقع پر بھی پھولوں سے اپنے خلوص اور عقیدت کا اظہار کرتا ہے انہوں نے کہا کہ طالبات کو پھولوں کی سجاوٹ کے طریقے سکھانا ضروری ہیں تاکہ وہ گھروں اور تعلیمی اداروں کو پھولوں کی سجاوٹ سے خوبصورت بنا سکیں، ہمیں بچوں کو بھی شروع سے ہی جانداروں کی اہمیت سے آگاہ کرنا چاہئے تاکہ وہ ان کی حفاظت کر سکیں انہو ںنے کہا کہ طالبات کو غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ آخر میں انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین