• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلیف کیمپوں کے ساتھ میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے جائیں

شکارپور(نامہ نگار) مون سون کی ممکنہ  بارشوں اور سندھو دریا میں سطح آب بلند ہونےکے حوالے سےجائزہ لینے اور احتیاتی تدابیر کے لئے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس بلایا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شکارپورسید حسن رضا شاہ نے کی جس میں اے ڈی سی ون،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایچ او، محکمہ زراعت اور آبپاشی عملداروں سمیت دیگرمحکموں کے  افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ تحصیلوں میں 30 ہزار کے قریب کچی آبادی ہے جو دریا کی سطح آب بلند ہونے کے باعث بچاؤ بندوں پر آجاتی ہے۔اس سلسلے میں مرزاپور، رُک، چک،محمودباغ اور گڑھی تیغو میں ریلیف کیمپوں کے ساتھ ساتھ  میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے۔اجلاس میں انجینئر محکمہ آبپاشی نبی بخش بھیو نے بتایا کہ ضلع شکارپور میں 31میل تک بچاؤبند ہیں جن میں سے دو حساس پوائنٹیں  ہیں ،کینالوں کی صفائی کا کام جاری ہےجبکہ بچاؤ بندوں  کی مرمت کے کام میں  مشینری اور پتھردرکار ہیں جو  کچھ روز میں آجائیں گیں۔ایکسی این اسکارپ راجکمار نے بتایا کہ شکارپور اور لکھی غلام شاہ کی نکاسی آب  پر کام جاری ہے،رُک پمپنگ اسٹیشن کی25میں سے 15موٹروں کو بنوایا گیا ہےجبکہ مسیتی پمپنگ اسٹیشن کی دو موٹریں بھی بنوائی جاچکی ہیں۔ اجلاس میں  ڈی سی شکارپور نے محکمہ آبپاشی اور  اسکارپ انجینئروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کینال، چوئی شاخ اور بیگاری نہر سمیت دیگر کینالوں کی صفائی کراکے ان کےدروازوں کی مرمت بھی کرائی جائے تاکہ بعد میں پریشانی کا سامنا نہ ہو۔اسکارپ کی زیر نگرانی جو بڑے نالے ہیں ان کی بھی صفائی کراکے مسیتی اوررُک پمپنگ اسٹیشنز پر لگے ہوئے موٹروں کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے۔انہوں نے میونسپل کمیٹی شکارپور سمیت دیگرمتعلقہ  ٹاؤن افسران کوبھی ہدایات جاری کیں کہ وہ  بارشوں کے دوران نکاسی آب کے نظام کو  بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔اجلاس میں   اسسٹنٹ کمشنر وں کو  اپنے  علاقوں میں  دریا کے کنارےمتعلقہ   بچاؤ بندوں  کا دورہ کرکے  ٹینٹ سٹی قائم کرنے کے لئے جگہ تجویز کرنےاور کچی آبادی کے پیش نظرمتعلقہ ادارے کوخیمے طلب کرنے کی سمری ارسال کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔
تازہ ترین