• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی گیمز20: گولڈمیڈلز، ترک سوئمرز نے میلہ لوٹ لیا

باکو ( نمائندہ خصوصی) اسلامک گیمز میں ترکی نے سوئمنگ کا میلہ لوٹ لیا، ترک پیراکوں نے مردوں اور خواتین کے مختلف مقابلوں میں مجموعی طور پر 20گولڈ میڈلز اپنے نام کئے، الجزائر کے وکٹوریاگینیز نے 400اور200میٹرز بریسٹ اسٹروک میں دو گولڈ میڈل اپنے نام کئے، ترکی کے اسامہ نےسو میٹرز فری اسٹائل میں گولڈ میڈل جیت کر عالمی مقابلوں میں اپنے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ باکسنگ کے46 کےجی میں شام کے حسین المصری نے عراق کے حسن نصر کو پہلے رائونڈ میں ناک آئوٹ کر کے اپنے ملک کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ تائی کوانڈو میں میزبان آذربائی جان کے اولمپک اور ورلڈ چیمپئن راڈک اسایاف نے چار ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر اسلامک گیمز میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ واٹر پولو میں ترکی نے گولڈ میڈل جیت لیا، ایتھلیکٹس میں سعودی عرب کے احمد ولید نے گولڈ میڈل حاصل کیا، بحرین کی رت جیبٹ نے خواتین کی پانچ اور تین ہزار میٹر کی دوڑ میں اول نمبر پر رہیں، ہیمر تھرو مینز کے فائنل میں قطر کے اشرف الصفی نے میدان مارا۔ خواتین کی 100میٹر دوڈ میں ملائشیا کی نوشینا اظہر راجہ نے پہلی عراق کی نجمہ دلسوز نے دوسری اور عراق ہی کی سوان شمیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین ہی کے لانگ جمپ کے فائنل میں انڈونیشیا کی ماریہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تائی کوانڈو کے مردوں کے فائنل کے 54 کی جی کے مقابلوں میں ایران کے مہدی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ازبکستان کے پولاٹو نیازنے 58 نے گولڈ،68 کے جی میں آزربائی جان کے اکہان نے گولڈ،80 کے جی میں آزربائی جان ہی کے بائیگی میلاد نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
تازہ ترین