• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیا برطانیہ میں 1300نئی اسامیاں پیدا کرے گا

لندن(پی اے) سویڈش فلیٹ پیک فرنیچر مائنٹ اکیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2018کے آخر تک برطانیہ میں1 300 نئی اسامیاں پیدا کرے گا اور شفیلڈ، ایکسٹر اور لندن میں تین نئے آئوٹ لیٹس کھولے گا۔ اس کے ساتھ ہی ریٹیل رولز کے تحت برطانیہ میں اس کے ملازمین کی تعداد11700 ہو جائے گی۔ 350جابس ایکسٹر 500گرینج میں پیدا کی جائیں گی جہاں نئے سٹورز اگلے سال کھولے جائیں گے۔ مزید 480اسامیاں شفیلڈ میں پیدا کی جائیں گی جہاں ایک اس سال موسم گرما میں دکان کھولے گا۔ ایکسٹرمیں گرائونڈ بریکنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکیاکے برطانیہ میں باس گلیاں ڈریکفورڈ نے کہا کہ ہم اپنے کاروبار کو وسعت دے رہے ہیں اور ملک کے مختلف ایریاز میں انویسٹمنٹ پر خوش ہیں اور ہم نے لوکل کمیونٹیز کے لئے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔ سال رواں میں ہم برطانیہ میں اپنی30ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور برطانیہ میں کسٹمرز کی جانب سے ہمارے مزید سٹورز کی ڈیمانڈ سامنے آرہی ہے۔ برطانیہ میں اکیا کا ریونیو8.9فیصد اضافے کے ساتھ1.72بلین پونڈ31 اگست تک ختم ہونے والے سال میں تھا۔
تازہ ترین