• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردوں کا دماغ بڑا مگر خواتین زیادہ اہلیت کی حامل

لندن (نیوز ڈیسک)عام طور پر مرد حضرات اکثر لطیفہ دہراتے ہیں جس کو وہ اپنی بیویوں کی سماعت تک نہیں پہنچنے دیتے کہ ان کی شریک حیات چھوٹے دماغ کی مالک ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق مردوں کے دماغ کا حجم بڑا ہونے کے باوجود خواتین ذہنی یادداشت کی جانچ کے امتحانات میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں۔ برطانوی اخبارڈیلی میل کے مطابق ہالینڈ میں ایراسمس یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں 900کے قریب مردوں اور خواتین کا MRI scanکیا گیا اس کی بنیاد پر یہ ثابت ہوا کہ مردوں کا دماغ تقریباً 14فیصد بڑا ہوتا ہے۔ تحقیق میں واضح کیا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین 3.75آئی کیو پوائنٹس کی حد تک کم ذہین ہوتی ہیں اور ان میں شکل و حجم کے تصرف اور پرکھ کی اہلیت بھی بہت بری ہوتی ہے۔
تازہ ترین