• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتا اپنی غراہٹ اور بھونکنے سے انسان سے بات کرسکتاہے،تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک ) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہواہے کہ کتا باقائدہ انسان سے اپنی غراہٹ اور بھونکنے کی آواز سے نہ صرف اس کی بات کو مکمل طور پر سمجھا تاہے بلکہ کتا مکمل طور پر اپنے مالک سے بات کرسکتا ہے۔ ایک تجربے میں 18 مختلف اقسام کے کتوں کی غراہٹ اور مختلف حرکتوں کو رکارڈ کیا گیا جس میں کتے پالنے کے شوقین افراد نے شرکت کی ، تجربے میں کتوں کی اجنبی شخص سے ڈر ، کھانے کی حفاظت اور مختلف کھیلوں سمیت دیگر مراحل رکارڈ کئے گئے بعد میں ماہرین نے کتوں کے غرانے اور بھونکنے کے مطلب بتائے اور یہ نتیجے 63فیصد مطابقت رکھتے تھے ماہرین کا کہنا ہے یہ حقیقت پر مبنی تحقیق تھی نہ کہ اندازے اور خیالات پر۔
تازہ ترین