• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڑہ میں2 سرکاری سکولوں کی تعمیر وبحالی کا کام مکمل

پشاور( نیوز ڈیسک ) خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے گورنر سپیشل ڈویلپمنٹ پروگرام (جی ایس ڈی پی)کے تحت تحصیل باڑہ میں دوگورنمنٹ پرائمری سکولوں کی تعمیر و بحالی اور انہیں فرنیچر کی فراہمی پر مشتمل دومنصوبے مکمل کئے ہیں۔پہلے منصوبے کے تحت جی ایس ڈی پی نے گورنمنٹ پرائمری سکول سور کس نمبر 3کی تعمیر و بحالی مکمل کی ہے۔ یہ منصوبہ پانچ کمروں، ایک سٹاف روم، ایک سٹو رروم، ٹوائلٹ بلاک، 96میٹر نکاسی آب کے نالیوں اور 127میٹر چار دیواری کی تعمیر پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے تحت سکول میں آبنوشی کے اسکیم کی فراہمی ، بجلی کے انتظام اور بچوں کے کھیل کو د کیلئے جھولوں کی تنصیب بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ سکول کے طلباء کیلئے250 ٹیبلٹ کرسیاں ، سٹاف کیلئے 12کرسیاں اورچھ میزبھی اس منصوبے کے تحت فراہم کی گئی ہیں۔ دوسرے منصوبے کے تحت جی ایس ڈی پی نے گور نمنٹ پرائمری سکول لالی جان کلے کی تعمیر و بحالی اور اسے فرنیچر کی فراہمی مکمل کی ہے۔ یہ منصوبہ پانچ کمروں، ایک سٹاف روم، ایک سٹو رروم، ٹوائلٹ بلاک 131میٹر نکاسی آب کے نالیوں اور147رمیٹر چار دیواری کی تعمیر پر مشتمل ہے۔ منصوبے کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے آبنوشی کے ایک اسکیم کی تعمیراوربجلی کے انتظام کی فراہمی سمیت طلباء کیلئے250 ٹیبلٹ کرسیوں ، سٹاف کیلئے 12کرسیوں اورچھ میزوں کی فراہمی بھی مکمل کی گئی ہے۔توقع ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے طلباء کی شرح داخلہ میں اضافہ ہو گا اور باڑہ خیبر ایجنسی کو واپس جانے والے لوگوں کو تعلیمی سہولیات تک رسائی میں مددملے گی ۔
تازہ ترین