• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی دستے کو تیاری کا وقت بہت کم ملا،خالد محمود

باکو ( نمائندہ خصوصی) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے کہا ہےکہ  اسلامک گیمز میں پاکستان کی کار کردگی بہتر ہونی چاہئے تھی، پاکستان میں کھیلوں کی فیڈریشن کے اختلاف اور پچھلے چار سالوں کے دوران ملک میں اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالےسے جو صورت حال تھی اس نے بھی کھیلوں کو بہت زیادہ  نقصان پہنچایا، قومی دستے کو تیاری کے لئے بھی کم وقت ملا تھا ۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان میں کھیلوں میں بہتری کے لئے اولمپک کے عالمی چارٹر کے مطابق پی او اے کو مضبوط بنانا ہوگا ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے خلاف بہت زیادہ سازش ہوچکی ہے اب اس کی آئینی حیثیت کو ہر سطح پر تسلیم  کیا جائے تاکہ پی او اے دیگر ملکوں کی طرح فیڈریشن کو ان کا پلان دے سکے جس پر عمل کر کے آنے والے عالمی اور ایشیائی مقابلوں کی منصوبہ بندی کی جاسکے اس سے ہی ہم اچھے نتائج  حاصل کر سکتے ہیں۔ 
تازہ ترین