• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور:واٹر سپلائی سکیم میگا کرپشن کیس،سپیشل جج اینٹی کرپشن 29مئی کو مقدمہ کی سماعت کریں گے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)واٹر سپلائی سکیم میگا کرپشن کیس، چوہدری ہمایوں امتیاز سپیشل جج اینٹی کرپشن ڈویژن بہاولپور 29مئی کو مقدمہ  تھانہ انٹی کرپشن ہیڈ کواٹر بہاولپور کی سماعت کریں گے گزشتہ سماعت10مئی کو رحیم یار خان میں کی گئی تھی ملزم نزیر احمد چغتائی کی حد تک تفتیش انٹی کرپشن فیصل آباد منتقل کی گئی تھی تفتیشی آفیسر رانا ارشد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ انہوں نے تفتیش مکمل کرلی ہے مقدمہ کا ریکارڈ معہ تفتیش رپورٹ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو بھجوائی جائیگی بعد ازاں مقدمہ کا ریکارڈ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور کو واپس کیا جائیگا۔
تازہ ترین