• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں افطاری کے وقت بدترین ٹریفک جام

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں افطاری کے وقت بدترین ٹریفک جام ہوگئیں ، رمضان المبارک کے پہلے روزے پرافطاری کے لئے خریداری اور گھر پہنچنے کی جلدی میں سڑکوں پر ٹریفک کا نظام جام ہوگیا ، سڑک پر چلنے والے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کی بھرمار نے پیدل چلنے والوں کو چکرا کر رکھ دیا ، اہم شاہراہوں پر ریڑھی بانوں ،تجاوزات اور لوگوں کی بدنظمی کے باعث ٹریفک جام ہوئی ، جن علاقوں میں افطاری کے وقت میں ٹریفک جام ہوئی ان میں بوہڑ گیٹ ، پاک گیٹ ، خونی برج ، گھنٹہ گھر ، نواں شہر ،گلگشت سمیت شہر کےدیگر علاقے شامل ہیں ، ٹریفک جام ہونے سے روزے کی حالت میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو کسی بھی قسم کی ٹریفک جام سے بچانا ہے تاہم ٹریفک جام ہونے سے ٹریفک اہلکار بھی بے بس ہو گئے۔
تازہ ترین