• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ملازم دوست بجٹ دیا:ریلوےٹریفک یارڈسٹاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف سید شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ کی حکومت نے ملازم دوست بجٹ دے کر ملازمین کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی مثبت کوشش کی ہے جس سے ملازمین برملا یہ کہہ سکتے ہیں کہ ملکی معیشت میں بہتری کے اثرات ان پربھی پڑنے شروع ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاملازمین محض ایک الاؤنس ضم کرنے کا خواب دیکھ رہے تھے مگر حکومت نے تمام الاؤنس ضم کر کے ان کی خواہشات سے بڑھ کردیا تاہم ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کر کے بوڑھے پنشنرز کو مایوس کیا۔دوسری طرف ٹی ایل اے کے ملازمین کو کنفرم کرنے کا اعلان کیا جاتا تو زیادہ بہترہوتاجبکہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ بھی مہنگائی کے تناسب سے بڑھانی چاہئے ۔حکومت کو ٹی ایل اے ملازمین کو کنفرم اور مزدور کی کم سے کم اجرت کو بڑھانے پر فوری توجہ دینا ہوگی۔
تازہ ترین