• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت خانم میموریل ہسپتال ایک غیر سیاسی ادارہ ہے،ڈاکٹر عاصم

‎پیرس(رضا چوہدری)شوکت خانم میموریل ہسپتال ایک غیر سیاسی ادارہ ہے، یہ حقیت ہے کہ اس کو قائم ایک سیاسی لیڈر عمران خان نے کیا مگر یہ پراجیکٹ آپ لوگوں کے عطیات سے مکمل ہوا اور کامیابی سے چل رہا ہے، اس کا انحصار بھی آپ لوگوں کے تعاون اور عطیات سے ہے، ان خیالات کا اظہار چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم اورڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ نے پیرس میں منعقدہ تعارفی تقریب‎سے خطاب میں کیا۔ اس موقع انہوں نےشرکاءکوشوکت خانم میموریل ہسپتال پراجیکٹ کے مختلف امور،مریضوں کے داخلہ کےطریقہ کار اور نئے پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ جسے تقریب کے شرکا نے بے حد سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔تقریب کو یاسر قدیر،یاسر خان،چوہدری افضال ڈھل،چوہدری طاہر اقبال ،ابرار کیانی ، چوہدری گلزار لنگڑیال اور کشمیری رہنما زاہد ہاشمی نے آرگنائز کیا تھاجبکہ فرانس میں مقیم سیاسی و سماجی شخصیات خواتین نے پروگرام میں بھرپور شرکت کی ،تقریب کی میزبانی نامور سیاسی و سماجی شخصیت ابرار کیانی نے کی۔اس موقع پر شرکاء نے شوکت خانم میموریل ہسپتال کے جاری مختلف منصوبوں پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لیے ہر قسم کی سپورٹ کو جاری رکھیں گے اور شوکت خانم میموریل ہسپتال نہ صرف پاکستان کے غریبوں کے لیے ایک نعمت ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔
تازہ ترین